اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) آنر پاکستان کی طرف سے انٹرٹینمنٹ سے بھرپور سفردوران پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سنٹورس مال میں عاصم اظہر کے کنسرٹ کیساتھ چار چاند لگادیئے ۔
آنر پاکستان نے کراچی سے اپنے اس سفر کا آغاز کیا، پھر لاہور کے بعد اسلام آباد کا رخ کیا جہاں پاکستان کے یوتھ ایمبسڈر عاصم اظہر نے اپنی پرفارمنس کیساتھ شہر کو چارچاند لگادیئے ۔
اسلام آباد کے سنٹورس مال میں یہ کنسرٹ 22فروری 2019ءکوہوا تھا جہاں پورے اسلام آباد سے لوگ آنر پاکستان کی طرف سے اپنے فینز کیلئے منعقدہ کنسرٹ دیکھنے کے لیے آئے جو بالکل مفت تھا۔ویڈیو دیکھئے
کنسرٹ دیکھنے کے لیے آنیوالے آنر پاکستان کے فینز نے کھلے بازوﺅں اور عاصم اظہر کے نام کے نعروں کیساتھ آنر کے یوتھ ایمبسڈر کی سراہا اوران کے ساتھ گاتے رہے ۔ اس کنسرٹ کے دوران آنرپاکستان نے شاندار انتظامات کیے اور ساﺅنڈ سسٹم سے لے کر سٹیج تک ہر چیز پرفیکٹ تھی ۔
اسلام آباد کے خوبصورت موسم اور وفاقی دارلحکومت کے حاضرین نے عاصم کی پرجوش انداز میں پرفارمنس کوسراہا،کنسرٹ کیلئے مختص وسیع ایریا آنر کے ہزاروں مداحوں سے بھرگیا جو کنسرٹ کے ہرلمحہ سے لطف اندوز ہورہے تھے ۔
ضرور آخر میں سپرسٹار عاصم اظہر نے سمارٹ فون Honor 8C کے ساتھ مجمع میں ایک بڑی سیلفی لے کر کنسرٹ کا اختتام کیا۔
شکریہ اسلام آباد!
اب سفر مزید آگے بڑھے گا اور اگلا سٹاپ آئندہ ماہ فیصل آباد میں ہوگا ، اس کے بعد سیالکوٹ۔مزید تفصیلات کیلئے ’آنر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جڑے رہیں۔