بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کے 695ملین افراد نے گذشتہ سال موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی ، یہ تعداد چین کی کل آبادی کے نصف سے زیادہ ہے ، آن لائن فون استعمال کرنیوالے چینیوں کی تعداد میں گذشتہ تین سال کے مقابلے میں دس فیصد کااضافہ ہوا ہے ، چائنا نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر ( سی آئی این آئی سی)کے مطابق گذشتہ سال ادائیگیوں کیلئے موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 469ملین تک پہنچ گئی ، یہ 2015ءکے مقابلے میں 31.2فیصدزیادہ ہے ،چین میں نیٹ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 731ملین ہے جو چین کی کل آبادی کا 53.2فیصد ہے ، یہ تعداد دنیا بھر میں انٹر نیٹ استعمال کرنیوالوں کی تعداد سے 3.1فیصد اور ایشیاءمیں نیٹ استعمال کرنیوالوں کے مقابلے میں 7.6فیصد زیادہ ہے ۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.