انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کے لئے میڈل کی سنچری بنانا چاہتاہوں، ماسٹر نورالا مین

انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کے لئے میڈل کی سنچری بنانا چاہتاہوں، ماسٹر نورالا مین
90 پلس ویٹ کیٹگری میں اسلامی ممالک سعودی، ایران، ترکی، بحرین، قطر سمیت دیگر فائٹرز سے مقابلوں کرونگا،
سات کی عمر سے مصری استاد سمیر احمد سے شوتوکان کی مکمل تربیت حاصل کی، 20 سال کے بعد کراچی آئیں ہیں، گفتگو
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ماسٹر آف شوتوکان کراٹے بلیک بیلٹ تھرڈ ڈان نور الامین کہا ہے کہ انٹرنیشنل مقابلوں میں اب تک89 میڈل جیت چکا ہوں اور مستقبل میں اسلامک ممالک کے پلیئرز سے فائٹ کرکے میڈل کی سنچری مکمل کرنا چاہتاہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی کراچی آمد کے بعد میڈیا کے گروپ سے گفتگو میں کیا۔ ماسٹر نورالامین ان دنوں کراچی میں مقیم ہیں، وہ 20 سال کے بعد پاکستان آئیں ہیں،امریکہ کے شہر نیویارک میں مقیم نورالامین کو چار مرتبہ نیویارک چیمپئن اور دو مرتبہ یو ایس اے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے،نور لا مین انسٹرکٹر اور ریفری جج،پروفیشنل ٹرینر اور ٹیم کوچ بھی ہیں، ماسٹر نور الا مین ورلڈ کراٹے فیڈریشن جاپان اور جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں۔ 51سالہ نور الا مین نے بتا یا کہ کراچی میں شوتوکان اکیڈمی بنانے کے ساتھ پاکستان کی جانب سے90 پلس ویٹ کیٹگری میں اسلامی ممالک سعودی عرب، قطر، بحرین، یواے ای، ترکی، ایران،آذربئجان،کے پلیئرز سے اپنے ویٹ میں فائٹس لڑنے چاہتے ہیں اور اپنے میڈل کی سنچری مکمل کرنے کا پروگرام ہے۔انہوں کہا کہ ان کا اسپورٹس سے گہرا تعلق ہے، بچپن سے اس کھیل کی ٹریننگ دوحہ قطر میں سات کی عمر سے حاصل کی ان کے مصری استاد سمیر احمد نے ان کو شوتوکان کی مکمل تربیت کرائی ہے،نور الامین نے کہا کہ ان کا مارشال آرٹس میں 40سال کا تجربہ ہوچکا ہے، ن کے چھوٹے بھائی نور العزیز پیس رائیڈرز سائکلینگ کلب آف پاکستان کے بانی ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.