گجرات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا وقت آگیا ہے،ہم ایک نئی قسم کی سیاست کررہے ہیں،ایسی حکومت نہیں چاہتے کو پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر لے جائے، انسانوں پر پیسا لگانے سے ملک ترقی کرتاہے۔
گجرات کے علاقے ٹانڈہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاحقیقی جموہریت کا دور شروع ہونے والا ہے۔حکمران جب کرپشن کرتا ہے عوام پر ٹیکس لگاتا ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ کاکہناتھا کہ میٹرو بنانے سے قومیں آگے نہیں بڑھتی ،پل بنانے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں۔
نیا پاکستان تب بنے گا جب انسانوں پر پیسہ خرچ ہوگا۔ انہوں نے کہاہمیں ملک کا نظام ٹھیک اور اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔
اللہ نے اس ملک کو سب کچھ دیا،پاکستان کو نعمتوں سے مالا مال کررکھا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ایسی حکومت نہیں چاہیے جو ملک کا پیسا لوٹ کر باہر لے جائے۔
عمران خان کاکہناتھا کہ حکومت کی نااہلی کی قیمت عوام مہنگائی کے ذریعے ادا کرتے ہیں۔
نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے انھوں نے کہا جب چوری پکڑی جاتی ہے تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔
ملک میں مہنگی بجلی پر ان کاکہناتھا کہ بھارت میں بجلی پاکستان سے سستی ہے۔