انسانوں میں نفرت کا زہر پھیلایا جا رہا ہے ،علما اس کو ختم کر سکتے ہیں ،صوبائی نفرت پھیلانے والوں کی سازش ناکام کریں گے :وزیراعظم

لاہور (بی ایل آ ئی)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانوں میں نفرت کا زہر پھیلا یا جا رہا ہے ،اس زہر کو علما ختم کر سکتے ہیں ، علاقائی اورصوبے کے نام پربھی نفرت کا کاروبارکیا جارہا ہے،مسلم لیگ بھی نفرت کا کاروبارکرنے والوں کی سازش کو ناکام بنائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان اور دنیا میں اسلام کے نام پر ظلم کا بازار گرم ہے ،ہمیں اصل اسلام لوگوں کو بتا نا ہے۔

جامعہ نعیمیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ میں آمد ہمشہ روحانی تجربہ رہی ہے ،مفتی سرفراز نعیمی کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ،ہم ملک کر دہشت گردی اور خاص سوچ کے خلا ف جنگ جیتیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دین کے نام پر انتہا پسندی پھیلائی جا رہی ہے ،جہاد کے پاکیزہ تصور کو مسخ کیا گیا ،اب ہمیں فتووں سے آگے نکلنا ہو گا ،دہشت گردی کا خاتمہ علما کرام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ میں مفتی سرفراز نعیمی کو شہید کیا گیا ،جامعہ نعیمیہ میں خون کی کھیلنے والوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے دینی مدارس دینی مبلغ پیدا کر رہے ہیں ،علما نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مدد کرنی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر امن کے قیام کے لیے کمر کس لی ،امن ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہے ،ہم نے دہشت گردی کے خلاف عزم کا اظہار کیا ،اللہ نے مدد کی اور دہشت گردی کے مراکز تباہ کیے اور جلد ہی دہشت گرد بھی منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے ۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.