انتخابات 2018 کےلئے 5 ارب روپے رکھنے کی تجویز

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں وزارت خزانہ کو ابتدائی تخمینہ بھجوا دیاجس کے مطابق عام انتخابات 2018 کے لئے 5 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے عام انتخابات 2013 پر 4 ارب 73 کروڑ روپے کا خرچہ آیا تھا، ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات پر 6 ارب سے زائد اخراجات آئے تھے۔۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن ذرائع نے کہا ہے کہ 2 ارب روپے بیلٹ پیپرز اور2 ارب روپے آپریشنل امورجبکہ1 ارب روپے دیگر اخراجات کے لئے رکھنے کی تجویز دی گئی،عام انتخابات کے لئے لگ بھگ 20 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جانے کا انتظام کیا جائے گا۔گزشتہ عام انتخابات کی نسبت 27 کروڑ روپے زیادہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،گزشتہ انتخابات میں 18 کروڑ 13لاکھ بیلٹ پیپر چھاپے گئے، ا?ئندہ عام انتخابات میں ووٹرز کے اضافہ کی وجہ سے ایک کروڑ 87 لاکھ بیلٹ پیپر زیادہ چھاپے جائیں گے۔آپریشنل امور میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل،ٹرانسپورٹیشن،انتخابی عملہ کا اعزازیہ شامل ہے،سیکورٹی امور،سیاہی اور دیگر انتخابی مواد کی خریداری پر 1 ارب خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،عام انتخابات پر 5 ارب روپے تک خرچ آیا تو یہ ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوںگے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.