امریکی قونصلیٹ کے زیر اہتمام اسپورٹس ڈپلومیسی ایونٹ کا انعقاد

کراچی : امریکی قونصلیٹ نے اسپیشل اولمپکس پاکستان کے ساتھ مل کر کراچی میں اسپورٹس ڈپلومیسی ایونٹ کا انعقاد کیا۔

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے اولڈ قونصل جنرل رہائش گاہ پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کے عہدیداروں، کھلاڑیوں اور طلبہ کا استقبال کیا، یہ اس سال امریکی قونصلیٹ کا مسلسل تیسرا اسپورٹس ڈپلومیسی ایونٹ تھا۔

قونصل جنرل گریس شیلٹن، اسپیشل اولمپکس پاکستان کے سیکریٹری جنرل رضوان منصور، منیجر آپریشنز اینڈ آرگنائزیشنل ڈیولپمنٹ دانیال علوی نے ایونٹ کی صدارت کی۔

8a

ایونٹ میں 50 اسپیشل ایتھلیٹ اور 30 طلبہ نے بوچی، باسکٹ بال اور 25 میٹر “سہارے سے چلنے” کی دوڑ میں حصہ لیا۔

قونصل جنرل گریس شیلٹن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “مختلف صلاحیتوں اور مہارتوں کے حامل طلبہ کا ایک مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے سخت جدوجہد کرنا قابل تعریف ہے، ان کی یہ کوشش ثابت کرتی ہے کہ اگر ہم مل کر کام کریں اور مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے کوشش کریں تو بہت کچھ ممکن ہے۔”

8b

اسپیشل اولمپکس کی بنیاد 1950ء میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی ہمشیرہ یونس کینیڈی شرائیور نے رکھی تھی، جب انہوں نے دیکھا تھا کہ ذہنی معذوری میں مبتلا افراد سے کس قدر نامناسب اور غیرمنصفانہ سلوک کیا جاتا ہے۔

پہلے انٹرنیشنل اسپیشل اولمپکس کا انعقاد 1968ء میں شکاگو میں ہوا جس کے بعد سے دنیا بھر میں اس کے ایک لاکھ سے زائد ایونٹ ہوچکے ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.