واشنگٹن (بی ایل آ ئی)امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ ایک خوبصورت شخصیت کی مالک ہیں،یہ امریکی صدر کی پہلی نہیں بلکہ تیسری بیوی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ پہلے دو بیویوں سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں،یہ پہلی خاتون ہیں جو کسی امریکی صدر کی تیسری بیوی کے طور پر خاتون اول ہونگی،26اپریل1970کو یوگو سلاویہ میں پیدا ہونوالی میلانیہ کی اس وقت عمر صرف 46سال ہے،ان کو اس لیے زیادہ اہمیت دی جارہی کہ ان کا آبائی ملک امریکہ نہیں ہے،میلانیا سے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیٹا ہے جس کانام بیرن ٹرمپ ہے اور اسی بیٹے کی وجہ سے وہ وائٹ ہاﺅس میں نہیں بلکہ نیویارک میں رہیں گی ،میلانیا کے بارے میں ایسی باتوں بارے انکشاف ہوا جن کا شاید کسی کو پتا ہو۔
میلانیا ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری بیوی ہیں،دونوں کی 1998ءمیں شادی ہوئی اور بیٹا بیرن ٹرمپ2005ءمیں پیدا ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے جب پہلی دفعہ 1998ءمیں کسی تقریب میں میلانیا کو دیکھا تو آنکھوں کو بھا گئی،موقع پاتے ہی جب ٹرمپ نے نمبر مانگا تو میلانیا نے انکار کردیا تھا۔
جب شادی ہوئی تو سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہیلری جو ٹرمپ کی مخالف امیدوار بھی رہی ہیں ان 350مہمانوں میں سے تھے جو تقریب میں شریک ہوئے۔
میلانیا کی پرورش سوشلسٹ ملک یوگو سلاویہ میں ہوئی اور پانچ زبانوں پر عبور حاصل ہے،انگلش،سالون،فرانسیسی،سربین اور جرمن تواتر سے بول اور سمجھ سکتی ہیں،ان کے سوشلسٹ ماضی کا اثر ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت پر بھی نظر آتا ہے اسی لیے انہوں نے اپنے ملک اور غریبوں کیلئے اصلاحات کرنے کا نعرہ بلند کیا ہے۔
میلانیا کے آبائی ملک کی خواہش ہے کہ روس اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہوں دونوں ایک دوسرے کے قریب آئیں،یوگو سلاویہ اور روس اچھے تعلقات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک میں سوشلزم کا نظام حکومت قائم ہے۔
میلانیا کا ایک سوتیلا بھائی بھی ہے،میلانیا کے والد نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی تھی جس کا میلانیا اور اس کی والدہ کو بعد میں علم ہوا تھا،ان کے والد کانام وکٹر کناوس ہے اور یوگو سلاویہ میں ہی رہتا ہے۔
ملانیا 27 اگست 1996 کو وزٹ ویزا پر امریکا میں داخل ہوئیں جس کے دو ماہ بعد انہوں نے ورک پرمٹ حاصل کر لیا تھا،دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ امریکا میں ہجرت کی پالیسیوں کے شدید ترین مخالفین میں شمار کیے جاتے ہیں،ملانیا ٹرمپ نے مارچ 2001 میں گرین کارڈ حاصل کیا اور 2006 میں وہ امریکی شہری بن گئیں۔
میلانیا ٹرمپ کی کچھ ایسی شرمناک تصاویر دنیا بھر کے میڈیا کی زینت بن چکی ہیں کہ وہ خود منہ چھپاتے پھرتی ہیں۔کچھ عرصہ قبل مشہور جریدے نیویارک پوسٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ناس کی برہنہ ماڈلنگ کی تصاویر شائع کردی ہیں جو 1996میں فرانس کے ایک جنسی رسالے میکس میں شائع ہوئیں۔ جریدے میں شائع ہونے والی متعدد تصاویر میں میلانیہ ناس کے جسم پر کپڑے کا ایک ٹکڑا بھی نظر نہیں آتا۔تصاویر بنانے والے فرانسیسی فوٹوگرافر آلے ڈی باسے ول نے جریدے دی پوسٹ کو بتایا کہ یہ تصاویر 1995میں مین ہٹن میں بنائی گئیں جب میلانیہ 25 سالہ خوبرو ماڈل تھیں۔