امریکی امداد پر چلنے والے مشعال ریڈیو کی اسلام آباد میں نشریات بحال کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن

اسلام آباد میں امریکی امداد پر چلنے والی ریڈیو مشعال پرعائد پابندی ہٹا کر نشریات بحال کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 جنوری کو پاکستان کی وزرات داخلہ کی جانب سے ریڈیو مشعال پر لگائی جانے والی پابندی کے حکومتی فیصلے پر امریکہ کو تشویش ہے۔ ہم نے پاکستانی حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے اور ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ریڈیو مشعال کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

قبل ازیں ریڈیو مشعال کی انتظامیہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا تها کہ ان کے صحافیوں کو آزادی سے کام کرنے دیا جائے۔

ریڈیو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے مشعال ریڈیو پر یہ الزم لگایا ہے کہ وہ پاکستان کے قومی مفاد کے خلاف کام کر رہا ہے جس کے بعد وزرات داخلہ نے 19 جنوری کو ریڈیو مشعال بیورو کو بند کر دیا۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.