اسلام آباد(بی ایل آ ئی) بیجنگ :چین نے رواں برس کے دوران دفاعی اخراجات میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان امریکہ کی جانب سے دفاعی اخراجات میں دس فیصد اضافے کےاعلان کےبعد سامنے آیاہے۔ تفصیلات کےمطابق چین کی جانب سےدفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان بیجنگ میں سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کےانعقاد سے قبل کیاگیاہے۔ چین نےگذشتہ کئی سالوں میں اپنی معیشت کے بڑھنے کے ساتھ تیزی سے اپنی فوج کوجدید ہتھیاروں سے لیس کیا ہے۔خیال رہےکہ چینی فوج نے گذشتہ ماہ بھی فوجی مشقوں میں جدید ڈی ایف 16 میڈیم رینج بیلسٹک میزائل کے استعمال کی ویڈیو جاری کی تھی۔چین کی حکومت کے ترجمان فو ینگ کا کہنا ہے کہ چین رواں برس اپنے مجموعی جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ تین فیصد دفاع پر خرچ کرے گا۔انہوں نےکہاکہ چین کی فوج کی توجہ دفاع اور ایشیا میں استحکام کے لیے فوج کی تشکیل پر مرکوز ہے۔ترجمان فو ینگ کامزید کہنا تھا کہ ملک کے وزیراعظم لی کی چیانگ اتوار کو پارلیمنٹ میں دفاعی اخراجات کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے۔یاد رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی بجٹ میں دس فیصدیعنی 54ارب ڈالر کااضافے کرنےکااعلان کیا تھا۔واضح رہےکہ خطے میں جہاں سرحدی تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں وہاں چین کے دفاعی اخراجات میں اضافے اور بحری قوت کو مضبوط بنانا خطے میں تشویش کا باعث ہے۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.