راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امریکا سے کسی مالی اور عسکری امداد کی کوئی ضرورت نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے امریکی سفیر پر واضح کیا کہ ہمیں امریکا سے کسی بھی مالی اور عسکری امداد کی کوئی ضرورت نہیں، ہمارےکردار اور اعتماد کو تسلیم کیے جانے کی ضرورت ہے۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اشتراک کامیابی کی کنجی ہے جب کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے نئی امریکی پالیسی سے متعلق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آگاہ کیا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی قدر کرتا ہے اور افغان مسئلے کے حل کے لیے پاکستان سے تعاون کا خواہاں ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 اگست کو پاکستان، افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.