امریکا نے ترکی کو پاکستانی پائٹلس سے تربیت لینے سے روک دیا

انقرہ / واشنگٹن : امریکا فوجی حکام نے ترکی کو پاکستانی ایف سولہ طیاروں کے پائلٹس سے تربیت لینے سے روک دیا ہے۔

ترکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے ترکی کو ایف سولہ طیارے اڑانے کی ٹریننگ کے لیے پاکستانی پائلٹوں کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی نے امریکا سے درخواست کی تھی کہ ایف سولہ طیارے اڑرانے کی تربیت کے لیے پاکستانی پائلٹوں کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دی جائے ۔

امریکا نے ترکی کی درخواست مسترد کر دی۔ ترکی اور امریکا کے درمیان معاہدے کے مطابق کسی تیسرے ملک کی طرف سے ان طیاروں کے استعمال سے پہلے امریکا سے اجازت لینا ترکی کے لیے لازمی ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.