امریکا میں مزید مساجد کو دھمکی آمیز خطوط موصول

کیلیفورنیا: 

امریکا کی مختلف ریاستوں میں موجود مزید مساجد کو کیلیفورنیا سے دھمکی اور نفرت آمیز خطوط موصول ہوئے جن میں مسلمانوں کو امریکا چھوڑنے یا پھر نسل کشی برداشت کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

کیلی فورنیا، اوہائیو، مشی گن، روڈ آئی لینڈ ، انڈیانا، جارجیا اور کولاراڈو کی مساجد کو موصول ہونے والے نفرت انگیز خطوط پر کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی مہر لگی ہوئی تھیں، لاس اینجلس پولیس نے دھمکی آمیز خطوط سے متعلق رپورٹ میں بتایا کہ خط جرم کے دائرے میں نہیں آتے، یہ ایک شیطانی حرکت ہے تاہم ان خطوط کو دھمکی کہا جا سکتا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.