امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈائون، 650 گرفتار

امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی حکام نے گرجا گھروں، اسکولوں اور کورٹ ہاؤسز پر چھاپوں کے دوران 650 سے زائد تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹرمپ کے احکامات کے بعد امیگریشن حکام کی جانب سے تارکین وطن کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا جس میں گرجا گھروں، مساجد، اسکولوں اور کورٹ ہاؤسز پر چھاپے مار کر تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا۔

کیلیفورنیا کی مقامی حکومت نے آپریشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے تارکین وطن کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ کیلفورنیا کی حکومت کا موقف ہے کہ بے رحمانہ آپریشن میں خاندانوں کو جدا کیا جا رہا ہے اور جرائم میں ملوث نہ ہونے والے افراد کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت کیلفورنیا میں بغیردستاویز کے 30 لاکھ سے زائد تارکین وطن آباد ہیں۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.