امریکا میں شدید سمندری طوفان،تیز ترین ہوائیں،سیلاب کاخطرہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)خلیج میکسیکومیں بننےوالا سمندری طوفان ہاروےجنوبی ٹیکساس کےساحل سےٹکراگیا،ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلنے لگیں،لہروں کی سطح بلندہوگئی ۔ طوفان کی شدت بڑھاکر کیٹیگری 4کردی گئی ۔ٹیکساس سے ٹکرانے والی طوفانی ہواوں کی رفتار 215 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تھی۔ سمندری طوفان کے باعث شہریوں کی بڑی تعدادمحفوظ مقامات پر جانے لگی۔اب تک ہزاروں افراد علاقے سے انخلا کرچکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان کی شدت کیٹیگری فور میں تبدیل ہونے کے باعث ٹیکساس میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے،طوفان کے باعث چار سے 5 روز کے دوران 35 انچ تک بارش کا امکان ہے جبکہ 100 میل سے زائدرقبے پرآبادی متاثرہوئی۔ٹیکساس کے گورنر نے صدر ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ طوفان ہاروے کو بڑی آفت قرار دیا جائے۔جس سے 30 کاونٹیزمتاثرہیں۔ طوفان سے نمٹنے کے لیے ایک ہزار نیشنل گارڈ تعینات کر دیئے گئے ۔صدر ٹرمپ نے سمندری آفت کے پیش نظر ریاستی اور مقامی امدادی کوششوں کے لئے وفاقی فنڈ کو مختص کردیا۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ سمندری طوفان اندازے سے زیادہ خوفناک ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے اس سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ٹرمپ نے مزید لکھا گورنر ٹیکساس کی درخواست پر اس آفت میں وفاقی حکومت ٹیکساس کی بھرپورمدد کرے گی۔ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ٹیکساس اور لوزیانا سےلوگ علاقہ چھوڑ کرجانے لگے ۔کیٹگری ون میں طوفانی ہواﺅں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 153 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے ۔سمندر ی طوفان کے باعث مختلف ایئرلائن کی پروازیں معطل جبکہ اسکول بند کردیے گئے ہیں، ہیوسٹن اور ساحلی علاقوں میں ہر قسم کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔کیٹگری ٹو میں 177،تھری میں 208 اور فور میں 251کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے جبکہ کیٹگری فائیو میں طوفانی ہواﺅںکی رفتار 252کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی زائد ہوتی ہے ۔طوفان کو 2005 کے بعد امریکا کے شہری علاقوں میں آنے والا سب سے تباہ کن طوفان قرار دیا جا رہا ہے ۔سمندری طوفان ہاروے 10سال کے دوران آنے والا شدید ترین طوفان ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.