الیکشن کمیشن کا ناقابل یقین اعلان ، دھاندلی ہمیشہ کیلئے ختم

اسلام آباد
ا لیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے خریداری کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطا بق انتخابی اصلاحات اور الیکشن بل 2017 کی جلد منظوری کے لیے پارلیمنٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیاہے۔یہ فیصلے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے۔ذرائع کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کے داخلی راستے، پولنگ بوتھ اور بیلٹ پیپرز کی گنتی والے مقام پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری پر 1.2 ارب روپے کے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا۔ پولنگ اسٹیشنز میں بنیادی سہولتوں کے لیے صوبائی وزرائے اعلی کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔غیر حساس پولنگ مواد کی خریداری کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.