اسلام آباد: (01 ستمبر 2017) لاہور کے حلقہ این اے 120 کے 29 ہزار سے زائد ووٹرز کا فنگر پرنٹس ڈیٹا دستیاب نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے سے این اے 120 کے ووٹرز کے مکمل بائیو میٹرک ڈیٹا کے حصول کیلئے نادرا کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نادرا سے این اے حلقہ 120 کا بائیو میٹرک ڈیٹا طلب کرلیا ہے، الیکشن کمیشن نے نادرا کو این اے 120 کے ووٹرز کے مکمل فنگر پرنٹس کی فراہمی کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے۔
خط کے مطابق حلقہ این اے 120 کے 29 ہزار سے زائد ووٹرز کا فنگر پرنٹس ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔ این اے 120 کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 786 ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کا مکمل بائیو میٹرک ڈیٹا این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پائلٹ پروجیکٹ کیلئے فوراً درکار ہے۔