الیکشن کمیشن سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان اہم بیٹھک

 

الیکشن کمیشن سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان اہم بیٹھک

الیکشن کمیشن سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان اہم بیٹھک

اسلام آباد( بی ایل آٸی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا معاملہ افہام و تفہیم سے طے کرنے پر اتفاق کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان اہم ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ کے چیمبرمیں ہوئی۔

جہاں چیف الیکشن کمشنر اور سندھ اور بلوچستان سے کمیشن کے ممبران کی تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ شیریں مزاری، سیکریٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری سینیٹ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرری سے متعلق اموراور وزیراعظم کے خط پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور بات چیت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امید ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے معاملہ پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائے گا جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے گا،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں پر غور ہوگا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.