الحمد اللہ تقریبا 250 سے 300 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

شاھین ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے گذشتہ پانچ سالوں سے جاری رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریب اور مستحقین خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ اس سال 2019 میں بھی رمضان المبارک کے مہینے میں بھی جاری رہا اور الحمد اللہ تقریبا 250 سے 300 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔
اس پروگرام میں علاقے کی سماجی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی اور اس کام کو سراہا اور بھرپور ساتھ دینے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔
کراچی( بی ایل آٸی)شاھین ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر محترم شیخ کاشف امجد ایڈوکیٹ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرسٹ ھذا عرصہ دس سالوں سے فلاحی و سماجی خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ جس میں تعلیم ، صحت اور قانونی امداد کے شعبے کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم لیاری کے تقریبا 250 سے 300 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے جو کہ اللہ تعالی کی مدد اور ہمارے دوستوں اور پیاروں کی سپورٹ سے ہی ممکن ہو سکا ہے اور ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ ایسے اور اس جیسے دیگر نیک کام بھی ہم سے لیتا رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کے بعد ان شاءاللہ شاھین ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ھیٹ اسٹروک کیمپ اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مریضوں کا مفت علاج، شوگر ٹیسٹ، ہڈیوں کا ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے اور دوائیاں بھی مفت فراہم کی جائیں گی ۔
اس کے علاوہ ٹرسٹ کے صدر نے مزید کہا کہ ٹرسٹ کے شعبہ قانون میں ماہر اور تجربہ کار وکلاء کی ٹیم ہر وقت موجود رہتی ہے جو کہ بے گناہ قیدیوں اور غریب اور مستحق خواتین اور بچوں کے کیسز کی پیروی مفت کرتی ہے لہذا کسی کو بھی قانون کے حوالے سے کوئی مدد درکار ہو تو وہ بلا جھجک رابطہ کرسکتا ہے ۔
اس پروگرام میں ٹرسٹ کے فائننس سیکرٹری شیخ عمران امجد، سماجی شخصیت قادر رئیس ، شہباز بلوچ، ناصر مسعود، شکیلہ اوصاف باجی، آصف علی، نوید احمد شیخ، عرفان علی، جنید شیخ، ذیشان لودھی، شیخ عبدالرحیم ، اسانہ چانڈیو اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور پروگرام کی کامیابی اور نیک کام کو آگے مزیدلیکر چلنے کا عزم بھی کیا ۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.