نیویارک: قوام متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمار میں دو ہفتے قبل شروع ہونے والے تشدد کے بعد سے اب تک 2,70,000 روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لی ہے۔اقوام متحدہ کی ایک خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعرات تک بنگلہ دیش پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 1,64,000 تھی۔خاتون ترجمان کا ان اعداد و شمار کو بہت خطرناک قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میانمار میں صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت تھی۔میانمار سے بھاگنے والے افراد کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج نے ان کے گھروں کو جلایا اور ان پر حملے کر رہی ہے۔تشدد کی یہ لہر 25 اگست کو اس وقت شروع ہوئی جب روہنگیا کے شدت پسندوں نے شمالی ریاست رخائن میں پولیس چوکیوں پر حملے کر متعدد پولیس اہلکاروں کو مار ڈالا۔ اس کے بعد میانمار کی فوج نے روہنگیا کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔روہنگیا کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج اور بدھ مت کے پیروکاروں نے ان پر حملہ کر کے ان کے گاؤں کو نذر آتش کیا اور شہریوں پر حملہ کیا تاہم میانمار کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی فوج روہنگیاکے شدت پسندوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں میں تقریبا سوا لاکھ روہنگیا مسلمان رخائن صوبے سے نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش منتقل ہوئے ہیں۔روہنگیا اقلیت کو میانمار یعنی برما میں مظالم کا سامنا ہے۔ ان کی اکثریت مسلمان ہے اور ان کا کوئی ملک نہیں ہے۔پناہ گزینوں کے ادارے برائے مہاجرین کی خاتون ترجمان ویویان ٹین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار میں تازہ ترین اضافہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر تازہ ترین اضافے کا عکاس نہیں کرتا لیکن ہم نے مختلف علاقوں میں مزید لوگوں کی شناخت کی ہے جن سے ہم اس سے پہلے واقف نہیں تھے۔ان کا مزید کہنا ہے پناہ گزینوں کے موجودہ کیمپ بھر چکے ہیں اور سرحد پار کر کے آنے والے افراد سڑکوں یا جو بھی خالی جگہ تلاش کر سکتے ہیں پر شیلٹرز قائم کر رہے تھے۔پناہ گزینوں کے ادارے برائے مہاجرین کی خاتون ترجمان کے مطابق میانمار سے آنے والے افراد تھکے ہوئے، بھوکے اور پناہ کے لیے بے چین تھے۔خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ بدھ کو بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں روہنگیا مسلمانوں کی کم سے کم 300 کشتیاں پہنچیں۔روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی بین الاقوامی سطح پر مذمت جاری ہے اور ملک کی رہنما آنگ سان سوچی کو روہنگیا مسلمانوں کی مدد نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔روہنگیا مسلمان ملک کی وہ اقلیت ہیں جن کو میانمار کا شہری تصور نہیں کیا جاتا ہے۔
About BLI News
3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.