اسلام آبادبی ایل آ ئی)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی اعشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہیں.چین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کی شرکت پر بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ای سی او اہم فورم ہے، اقتصادی تعاون تنظیم کا خطہ بے پناہ وسائل اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور دنیا کی 52 فیصد تجارت اسی خطے کے ذریعے ہوتی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سربراہ اجلاس میں رابطوں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز ہو گی، مشترکہ خوشحالی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے اور وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا تاریخی کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ای سی او کا خطہ تجارتی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے اور مواصلات کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو رہی ہے، ریلوے، شاہراہیں، تیل و گیس کی پائپ لائنیں خطے کو قریب لارہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ای سی او تنظیم بڑے خطے کا احاطہ کرتی ہے جبکہ 2013 سے حکومت سنبھالنے کے بعد پرامن ہمسائیگی کی پالیسی اپنائی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے ٹرانسپورٹ، مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں ترقی ہو گی۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.