اشتہارات پر پابندی، مقبوضہ کشمیر میں تمام بڑے اخبارات نے اپنا پہلا صفحہ خالی چھوڑ دیا

سرینگر(بی ایل ٰآئی)مقبوضہ کشمیر شائع ہونے والے تمام بڑے اخبارات نے اپنا پہلا صفحہ احتجاجن خالی چھوڑ دیا ہے۔

صفحہ خالی چھوڑنے کا مقصد قابض بھارتی انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کیخلاف احتجاج کرنا ہے۔ جن اخبارات نے سرورق خالی چھوڑا ہے ان میں دی کشمیر آبزرور، کشمیر امیجز، کشمیر وژن اور کشمیر ریڈر شامل ہیں۔

بھارتی انتظامیہ نے فروری 2019ع میں نامور اخبار ‘گریٹر کشمیر’ اور ‘کشمیر ریڈرز’ کے اشتہارات روک لیے تھے۔ اشتہارات روکنے کیخلاف آج تمام اخبارات نے سرورق خالی چھوڑ دیا جس کا مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

اخبارات کے اشتہارات پر پابندی لگانے کی وجہ فی الحال نہیں بتائی گئی۔ مقبوضہ کشمیر کے ڈائریکٹر انفارمیشن نے کہا ہے کہ حکومت نے ان اخبارات کو اشتہارات دینے سے منع کیا ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.