ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں زلزلے اورسونامی کے باعث فوکوشیما نامی ایٹمی پلانٹ سے مہلک تابکاری کا اخراج شروع ہو گیا تھا جس پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، اور اب یہ دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ news.opera-api.comکی رپورٹ کے مطابق فوکوشیما سے خارج ہونے والی تابکاری نے 5سال میں دنیا کے سب سے بڑے سمندر بحرالکاہل کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور سمندر کے اس حصے میں تابکار آیو ڈین کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ جاپان نیوکلیئر سیفٹی ایجنسی کے مطابق فوکوشیما کے ساحلی علاقوں کے سمندری پانی میں تابکار آیو ڈین کی سطح قانونی حد سے چار ہزار تین سو پچاسی گنا بڑھ گئی ہے۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.