اسپیڈ اسکیٹنگ میں ڈینس نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا

لاس اینجلس: 

روس کے ڈینس یوسکوف نے مینز 1500 میٹر ریس میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

یوتھا میں جاری ورلڈ کپ اسپیڈ اسکیٹنگ ایونٹ میں روس سے تعلق رکھنے والے ڈینس نے امریکی پلیئر شینی ڈیوس کا قائم کردہ 8 برس پرانا ریکارڈ توڑدیا جب کہ 1500 میٹر ریس میں تین بار کے ورلڈ چیمپئن ڈینس نے سالٹ لیک سٹی کے یوتھا اولمپک اوول میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ 41.02 سیکنڈز میں طے کیا۔

اس سے قبل شینی ڈیوس نے دسمبر2009 میں ایک منٹ 41.04 سیکنڈ کی پرفارمنس دیکر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا، 1500 میٹر ریس میں نیدرلینڈز کے کیون ویرویج نے دوسری پوزیشن پائی، ان کی پرفارمنس 1 منٹ41.63 سیکنڈ رہی، ان کے ہم وطن تھامس کورل نے تیسرے نمبر پر اکتفا کیا اور ان کی پرفارمنس 1:42.92 رہی، امریکا کے جوئے مینٹیا نے چوتھی جب کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ڈینی موریسن نے ٹاپ فائیو میں جگہ بنالی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.