اسپورٹس لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بیرون ملک بھجوائیں گے، عثمان بزدار

اسپورٹس لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بیرون ملک بھجوائیں گے، عثمان بزدار

اسپورٹس لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بیرون ملک بھجوائیں گے، عثمان بزدار

لاہور( بی ایل آٸی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اسپورٹس لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بیرون ملک بھجوائیں گے۔

پنجاب اسٹیڈیم میں یونیورسٹی اسپورٹس لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا لیگ میں 4 ہزار500 طلبا حصہ لیں گے، لیگ میں 2 کروڑ کے نقد انعامات دیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمیں دورحاضرمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، نوجوان اس کا بہترحل تلاش کرسکتے ہیں، آپ اسپورٹس میں حصہ لیں پنجاب حکومت آپ کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے موقع فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانےوالوں کوبیرون ملک بھجوائیں گے، حکومت پنجاب اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ دوسری جانب چیف سلیکٹر مصباح الحق نے یونیورسٹی اسپورٹس لیگ سے خطاب کرتے ہوئے کہ تعلیمی اداروں میں اسپورٹس مین کی حوصلہ افزائی کی ضروری ہے، ہم اس طریقے سے صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ حکومت سے درخواست ہے تعلیمی پالیسی میں اسپورٹس کو شامل کریں، اسپورٹس مین کبھی زندگی میں ناکام نہیں ہوسکتا۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.