کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے لاڑکانہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والی اسٹار اکیڈمی جیکب آباد کی 25 کی ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ان دنوں اولمپئن حنیف خان اینڈ ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں جاری ہے، کیمپ میں سابق اولمپئن لی جنڈری فاروڈ حنیف خان، انٹرنیشنل پلیئر پرویز اقبال،سید شجاعت علی، فزیکل ٹرینر حمزہ ہاشمی،کے ایچ اے کی ویمن کھلاڑی بتول فاطمہ، عائشہ سمیت دیگر بھی معاونت کررہی ہیں، اسٹار اکیڈمی جیکب آباد کی صدر اور کوچ ارم بلوچ بھی اپنی ٹیم کی کوچنگ میں مدد کررہی ہیں، سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین کیمپ میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کررہے ہیں، ان کی کیمپ آمد پر اسٹار اکیڈمی جیکب آباد کی اسٹپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن شائستہ کھوسو سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین کی چھوٹی صاحبزادی فاطمہ حیدر کو سندھ کی یادگار سندھ ٹوپی کاسوونیئر پیش کیا۔ اس کیمپ کے لئے لاڑکانہ ڈویژن ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر قائم خانی کی خصوصی درخواست پر کے ایچ اے نے ویمن کھلاڑیوں کے لئے رہائش اور کوچنگ کی سہولیات فراہم کیں ہیں، اسٹار کیڈمی جیکب آباد کو اسٹپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن شائستہ کھوسو سرپرستی کررہی ہیں۔کوچنگ کمیپ میں کے ایچ اے ویمن ونگ کی سرپرست اعلی اسماء علی شاہ، ناہید فاطمہ روزانہ کی بنیاد پر کیمپ کا دورہ کرتی ہیں اور ویمن کھلاڑیوں کو دی جانے والی سہولیات سمیت دیگر امور پر ان سے بات چیت کی جاتی ہے۔اولمپئن وسیم فیروز نے بھی کیمپ کو دورہ کرچکے ہیں۔کیمپ 15دن تک جاری رہے گا، جس میں ویمن کھلاڑیوں کو ہاکی کی اسکل سمیت دیگر شعبوں میں مہارت اور فزیکل ٹریننگ پر زیادہ زور دیا جارہا ہے۔ کیمپ میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، کے ایچ اے ڈاکٹر ایس اے ماجد، جاوید اقبال، عظمت پاشا، عظیم خان، صغیر حسین، معیز خان، محسن علی خان سمیت دیگر نے بھی مہمان ویمن ٹیم جیکب آباد کی کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا دورہ کیا۔ ان بچیوں کو جیکب آباد میں ہاکی کی بنیاد سہولیات نہ ہونے کے بعد کراچی میں ہاکی کی تربیت کراکے کے ایچ اے نے اچھا قدم اٹھایا ہے۔
About BLI News
3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.