اسلام آباد: میرے پاس ایسے ثبوت ہیں کہ عمران خان ان کی تردید نہیں کر سکتا:عائشہ گلالئی

اسلام آباد: عائشہ گلالئی کے عمران خان پر وار جاری ہیں، کہتی ہیں جب میسج آیا، اسی دن والد کو بتا دیا تھا، میسجز کا سلسلہ جاری رہنے پر پارٹی کو اگنور کر دیا تھا، آخری میسج پچھلے سال جولائی میں آیا تھا۔ عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ پرویز خٹک نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، عمران سے ملاقات میں این اے ون کی ٹکٹ کا ذکر کیا تھا۔عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھے نہیں ڈانٹا، کچھ عرصہ پہلے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر چکی تھی، میسج ملنے پر مجھے شاک پہنچا تھا، سیاست میں آنے کا بچپن سے شوق تھا، حلفاً کہہ سکتی ہوں کہ پی ٹی آئی میں آنے کے بعد امیر مقام سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، امیر مقام کو الزام لگانے پر پی ٹی آئی کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنا چاہئے۔ عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ پیسوں کا الزام لگانے والوں کیخلاف عدالت جاؤں گی، کسی سے ایک پیسہ نہیں لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کیخلاف مارچ کے بعد پی ٹی آئی جوائن کی، میرے پاس ثبوت ہے مگر قانونی تقاضوں کے مطابق دوں گی، تحریک انصاف سے اختلافات پارٹی قیادت کی وجہ سے ہوئے، تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گئے ہیں، عمرن خان نے کبھی سخت الفاظ استعمال نہیں کئے، مجھے بھی جہازوں والے سپانسر مل جائیں تو خواتین کی پارٹی بناؤں گی، اگر پی ٹی آئی سے اختلافات ہو گئے ہیں تو کیا نشست چھوڑ دوں؟ نواز شریف چاہے جیسے بھی ہیں مگر وہ خواتین کا احترام کرتے ہیں، میں نے میسجز سے متعلق کسی پارٹی کی خارتون سے بات نہیں کی، این اے ون سے آزاد الیکشن لڑوں تو جیت جاؤں گی، حلفیہ کہہ سکتا ہوں کہ نون لیگ کے کسی رہنماء سے نہیں ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس ایسے ثبوت ہیں کہ عمران کان ان کی تردید نہیں کر سکتا، عمران خان شاید پرویز خٹک کے ہاتھوں بلیک میل ہو گئے ہیں، پہلا ایس ایم ایس ایم این اے منتخب ہونے کے بعد اکتوبر میں ملا، کچھ عرصے تک خاموش رہی مگر آٹھ نو ماہ پہلے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر چکی تھی، فواد چودھری کا پانچ کروڑ کا الزام بھی غلط ہے، نواز شریف کو سپورٹ کر رہی ہوں نہ نون لیگ میں جا رہی ہوں، پارٹی لیڈر کی غلطی پر میرے پارٹی سے اختلافات ہوئے، پارٹی چھوڑنے کی ٹائمنگ کا دعویٰ غلط ہے، یہ وہ وقت ہے جب باقی سب پی ٹی آئی جوائن کر رہے ہیں۔عائشہ گلا لئی نے مزید کہا کہ عمران سے ملاقات میری درخواست پر ہوئی تھی، پارٹی ٹکٹ کے لئے میرٹ پر اپنے آپ کو اہل سمجھتی ہوں، جس شخص پر الزام لگایا وہ اپنا دفاع نہیں کر رہا، غلطی کو چھپانے کے لئے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے

About BLI News 3245 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.