
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوازشریف کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر سردار رضا بیرون ملک ہیں اور ان کی عدم موجود گی میں الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن تیار کرکے قائم مقام الیکشن کمشنر کو بھجوادیا جس کے دستخط ہونے کے بعد نوازشریف کی حلقہ این اے 120سے اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ یہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا۔