اسلام آباد: فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع پراتفاق ہوگیا

پیپلز پارٹی کے علاوہ حکومت اوراپوزیشن جماعتوں میں فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال توسیع پراتفاق ہوگیا ہے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پیپلز پارٹی چارمارچ کواس معاملے پر اتفاق کا اظہار کرے گی فوجی عدالتوں کے لئے آئین میں ترمیم کے لئے سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس بلائے جائیں گےشاہ محمود کا کہنا ہے قومی مفاد میں فوجی عدالتوں پر اتفاق کیا 

فوجی عدالتوں کی بحالی کے حوالے سے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا حکومت نے فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کے لیے ترمیمی آئینی مسودہ اجلاس میں پیش کیا جس پر پارلیمانی رہنماؤں نے ترمیمی آئینی مسودہ پر مشاورت کے بعد فوجی عدالتوں میں دوسال کی توسیع پر اتفاق کیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کےلیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے چھ مارچ کو قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کی تجویز ہے اسحاق ڈار نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں پیپلز پارٹی شریک نہیں تھی امید ہے کہ چارمارچ کو پیپلز پارٹی بھی اتفاق کا اظہار کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا قومی مفاد میں فوجی عدالتوں پر اتفاق کیا اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق تھا کہ فوجی عدالتیں پسندیدہ راستہ نہیں ہے فوجی عدالتوں کا قیام سات جنوری دوہزاس سترہ سے تصور کیاجائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمینٹ میں بل پیش ہوگا تو رفتہ رفتہ سب کے تحفظات دور ہوجائیں گےآفتاب شیرپاو نے کہا کہ امید کرتے ہیں اس بار فوجی عدالتوں کا قیام آخری بار ہوگا جبکہ غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں فوجی عدالتوں کا معاملہ بنیادی انسانی حقوق کےمنافی ہے مجبوری اورضرورت کےتحت حمایت کی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب ہو یا رادالفساد ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہیںایم کیو ایم نے دوسال قبل بھی تحفظات کے باوجود فوجی عدالتوں کی حمایت کی تھی مگر  افسوس اس بات کا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیده نہیں۔

پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی، شیری مزاری، مشاہد اللہ ، اعظم خان سواتی ، صاحبزادہ طارق اللہ شیخ رشید، شیخ صلاح الدین ،شاہ جی گل آفریدی، شیخ آفتاب ،اسحاق ڈار، سراج الحق ،غلام احمد بلور ،فاروق ستار اور سینیٹر طلحہ محمود نے شرکت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے نوید قمر شریک نہیں ہوئے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.