اسلام آباد: سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردوں کے حملوں کے حوالے سے الرٹ جاری

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردوں کے حملوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان علیحدگی پسند دہشت گرد سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردی کر سکتے ہیں۔ جاوید مینگل گروپ کے دہشت گرد حساس تنصیبات اور مقامات کو نشانہ بنا سکتے۔ مراسلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دہشت گرد ریلوے ٹریک اور بجلی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتے۔ سیکیورٹی ادارے تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.