اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بعض بیرونی قوتین مملکت خداداد کو مصر اور شام بنانا چاہتی ہیں جبکہ اندرونی طاقتیں بھی جمہوریت کو تباہی کے در پے ہیں، تحریر اسکوائر کی مثالیں دینے والے نتائج پر سوچیں ورنہ تباہی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک بیان میں کیا، وزیر ریلوے نے کہا کہ بیرونی طاقتوں کے ایما پر منتخب حکومتوں کو کبھی بھی کام نہیں کرنے دیا گیا اور آج بھی بعض بیرونی طاقتیں ہمارے ملک کو مصر اور شام بنانے چاہتی ہیں، جبکہ ملک کے اندر ایسے عناصر اور طاقتیں بھی سرگرم ہیں جو نواز شریف کی بجائے جمہوریت کو کچل کر ذاتی خواہشات کی تسکین چاہتے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ذاتی مفاد کی اس پالیسی نے قومی وقار کو نقصان پنچایا ہے لہذا تحریر اسکوائر کی مثالیں دینے والے حقیقت پسندانہ رویہ اپناکر ان کے نتائج پر بھی غور کریں ورنہ تباہی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.