اسلام آباد : آئین کی کتابوں کو پھاڑ کر کوئی احتجاج نہیں ہوتا , مریم اورنگ زیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب  کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کی لائیو کاروائی وزیر اعظم کی ہدایت پر دکھائی گئی،لائیو نشریات سے قوم کو پتہ چلے گا کہ کون احتجاج اور کون تعمیری سیاست کرتا ہے۔ ایک پارٹی کا کام ہرجگہ ہنگامہ آرائی کرنا ہے، سپریم کورٹ ہو یا پارلیمنٹ یہ پارٹی ہرکارروائی کو روکنا چاہتی ہے۔قومی اسمبلی میں جب سعد رفیق نے اپنا موقف دینا چاہا تو تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی شروع کردی گئی،پی ٹی آئی کو پارلیمانی روایات کا کچھ نہیں پتہ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کی کتابوں کو پھاڑ کر کوئی احتجاج نہیں ہوتا ،آج پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنی تقریر میں یہ نہیں بتایا کہ کس جگہ جھوٹ بولا گیا ۔ حکومت کا موقف بھی سنا جانا چاہیےتھا ،سپریم کورٹ ہویا پارلیمنٹ وزیراعظم نے ہر جگہ خود کو پیش کیا۔ اب ہنگامہ آرائی کے اس رویے کو ختم ہونا چاہیے ۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.