ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا ، پولیس اہلکارو ں سمیت26افراد شہید ، متعدد زخمی

لاہور  (بی ایل ٰآئی)ارفع کریم ٹاور کے قریب کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں9پولیس اہلکاروں سمیت 26افراد شہید اور 58 افراد  زخمی ہیں جبکہ 11زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔دھماکے کے وقت جائے حادثہ سے تجاوزات ہٹانے کا کام ہو رہا تھاجہاں پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔دھماکے سے قریب کھڑی متعدد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ شہید پولیس اہلکاروں  میں سب انسپکٹر ریاض، اے ایس آئی فیاض اور 7 کانسٹیبل شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  یہ دھماکا خودکش تھا جس میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 9 اہلکار اور 17 عام شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی وجہ سے لاہور ہمیشہ دہشت گردوں کے نشانے پر رہا ہے اور حملوں کا پہلے سے خطرہ تھا، تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم کی حفاظت پر پولیس تعینات تھی۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب تھا جس میں 4سے 5کلو بارود استعمال کیا گیا ۔ دھماکے کے بعد پاک فوج اور رینجرز اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے بعدجنرل اور جناح ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :ارفع ٹاور کے قریب دھماکہ کی اصل وجہ سامنے آگئی
ہسپتالوں کی لسٹ کے مطابق جنرل ہسپتال میں دھماکے کے 32 زخمی اور 10 ڈیڈ باڈیز، سروسز ہسپتال میں ایک زخمی اور دو ڈیڈ باڈیز، جناح ہسپتال 9 زخمی اور 13 ڈیڈ باڈیز جبکہ اتفاق ہسپتال میں 17 زخمی اور ایک ڈیڈ باڈی لائی گئی۔

ویڈ یو دیکھیں

ویڈ یو دیکھیں

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.