انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اِردوان نے انقرہ میں امریکی سفیر جان باس کو اپنے ملک کی عدم نمائندگی کرنے والا قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے وزرا بھی اب انہیں اپنے ملک کا نمائندہ شمار نہیں کرتے۔ صدر اردوان نے کہا کہ اگر ویزوں کا اجرا رو کنے کا فیصلہ امریکی سفیر کا ہے تو ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے منصب کو چھوڑ دیں۔ اِردوان کے مطابق ہم انقرہ میں امریکی سفیر کے استقبال کے لیے تیار نہیں اور تُرک ذمے داران بھی ان کے ساتھ ملاقاتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ امریکا کے ساتھ ویزوں کی معطلی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ترکی کے صدر نے کہا کہ اس بحران کو ہم نے جنم نہیں دیا۔ اس کا ذمے دار امریکا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں میں تناؤ کے بعد بھی
About BLI News
3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.