اسلام آباد:
اردن کے شاہ عبداللہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
مطابق اردن کے شاہ عبداللہ صدر پاکستان ممنون حسین کی دعوت پر دو روزہ دورے پر نورخان ایئربیس پہنچے جہاں صدرممنون حسین نے ان کا استقبال کیا اور اردن کے شاہ کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا گیا۔
بعد ازاں وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مہمان ملک کے صدر کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اردن کے شاہ عبداللہ کے دورے سے دونوں ملکوں کو باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے خصوصاً تجارت اورپاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات کی تلاش کاموقع فراہم ہوگا۔
اس دوران اردن کے شاہ عبداللہ صدرممنون حسین اور وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دوطرفہ اورباہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔