ادب میلے

کراچی آرٹس کونسل میں جاری ادب میلے میں عروس البلاد شہر کراچی کے مسائل کو اجاگر کرتے سیشن کا انعقاد
کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”ادب فیسٹیول“ کے دوسرے روز “Karachi’s Urban Planning, Public Spaces and Garbage Managemnt” کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہاکہ کراچی کی بہتری کے لیے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہم نے کچھ ماہ قبل مہم کے ذریعے کراچی کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے، کراچی کو اون کرنے کیلئے نہ صرف عوام بلکہ سیاسی رہنما بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، جب کسی غیرقانونی تجاوزات کو ہٹاتے ہیں تو وہ صرف تجاوزات نہیں ہوتی بلکہ لاکھوں لوگوں کی پناہ گاہیں ہوتی ہیںیہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑرہا ہے، جب عدالت نے حکم دیا تھا کہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تو میںنے سب سے پہلے مخالفت کی تھی کہ یہ بھی ہمارے کراچی کے شہری ہیں حالانکہ وہ لوگ میرے ووٹرز بھی نہیں تھے،انہوں نے میڈیا اور سوسائٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ وہ اس مسئلے کو زیادہ سے زیادہ ا±جاگر کریں تاکہ عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ یہ تارکین وطن کا شہر ہے، بدقسمتی سے یہاں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں، 1950ءمیں کلفٹن، ناظم آباد سمیت پی ای سی ایچ ایس کی 3روپے گز میں الاٹمنٹ دی گئی، 70ءمیں ذوالفقار علی بھٹو نے 9روپے میں گلشن اقبال آباد کیا لیکن اس کے بعد مکمل طور پر کمرشلائز کردیاگیا، اب بھی آدھی آبادی کچی آبادی میں رہتی ہے، شہر کو اتنا خوفزدہ کردیاگیا کہ لوگ یہاں پانی، گاربیج، ہیلتھ یا ایجوکیشن کی بات کرنے کے بجائے اپنی بچوں کی دیکھ بھال پر لگے رہیں اور جو مسائل ہیں ان پر کسی کی توجہ ہی نہ رہے، ہماری حکومت کو چاہیے کہ کم نرخ پر لوگوں کو پلاٹ فراہم کرے،عارف حسن نے کہاکہ ادارے نہیں ہوں گے تو یہ مسائل حل نہیں ہوسکتے، میٹروپولیٹن انسٹیٹیوٹ سے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچا تھا 1981ءمیں اسے بھی ختم کردیاگیا، کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تبدیل کرکے زمینوں کے حوالے سے شہر کیساتھ زیادتی کی گئی، دیکھتے ہی دیکھتے شہر تقسیم ہوگیا، صرف ایمپریس مارکیٹ کے اِردگرد کارروائی کے نتیجے میں 1.5بلین روپے سے زائد کی اقتصادی معیشت تباہ ہوئی، کراچی کا سیوریج سسٹم سوچی سمجھی سازشی کے تحت برباد کردیاگیا ہے،لیاری میں کام کی رفتار بہت سست ہے، اجلاس سے فرحان انور اور سیورین مینو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، نظامت کے فرائض سید خاور مہدی نے انجام دیئے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.