راچی (عبدالستار مندرہ) صوبائی وزیر تعلیم و تقافت سید سردار شاہ نے کہا کہ احمد شاہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا دل ہیں اگر کسی نے احمد شاہ سے انتخابات میں جیتنا ہے تو اسے پہلے احمد شاہ کو آرٹس کونسل سے نکالنا ہو گا اور یہ دونوں کام ناممکن ہیں۔دہشت گردوں کا شکست دینے کے لیے کافی ہے کہ پاکستان اور خاص کہ کراچی شہر کو علم و ادب اور فن و ثقافت کا گہوارا بنایا جائے۔ محمد احمد شاہ گزشتہ دس سال سے اسی کام میں مصروف ہے اور آج کئی شب وروز بھی اسی کام میں گزرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی رات آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹنے اور احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کی کامیابی پر اظہار تشکر کے لئے منعقد تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید سردارعلی شاہ نے کہا کہ سندھ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قیام پاکستان اور اس میں شامل ہونے کی پہلی قرارداد سندھ اسمبلی میں پاس ہوئی اور قائد اعظم کا تعلق بھی سندھ سے تھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ علم و ادب اور فن و ثقافت کا ماضی میں بھی گہوارا رہا ہے اور آج بھی ہے۔ شاہ عبدالطیف سے لے کر آج کے صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ کی ادب پروری اور فنون و ثقافت کی ترویج تک سندھ کی دھرتی کو اہم مقام حاصل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد شاہ نے آرٹس کونسل کو دس سالوں میں جس مقام پر پہنچا دیا ہے اس کے لیے دسیوں سال درکار ہیں احمد شاہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا دل ہیں اگر کسی نے احمد شاہ سے انتخابات میں جیتنا ہے تو اسے پہلے احمد شاہ کو آرٹس کونسل سے نکالنا ہو گا اور یہ دونوں کام ناممکن ہیں۔ اس موقع پر نومنتخب صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے اور محکمہ ثقافت سندھ نے ہمیشہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا ساتھ دیا ہے اور آرٹس کونسل کو اس مقام پر لانے کے لیے محکمہ ثقافت سندھ اور خاص کر وزیر ثقافت کا اہم ہاتھ ہے۔ تقریب کے آغاز میں تلاوت کلام پاک اور نعت کے بعد نومنتخب ذمہ داران و ممبران گورننگ باڈی آرٹس کونسل کی مختصر تعارفی تقریب ہوئی جس میں نو منتخب عہدیدران اورگورننگ باڈی ممبران کا فرداََ فرداََ محمد احمد شاہ نے تعارف کروایا اور بتایا کہ وہ کیسے یہ ٹیم بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ عہدیدران و ممبران گورننگ باڈی نے آرٹس کونسل ممبران کا فرداََ فرداََ شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ لوگوں نے ان پر بھروسہ کیا ہے اور وہ اس بھروسے کو کبھی نہیں توڑیں گے۔ اس موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 142ویں یوم پیدائش پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور وزیر ثقافت و تعلیم سندھ سردار شاہ نے کیک کاٹا۔ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ آرٹس کونسل کی میوزک اکیڈمی سے طلبائ مختلف علاقائی و ثقافتی گانے پیش کیے اور فیوڑن بینڈ نے بھی پرفارم کیا۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.