کراچی ( بی ایل آٸی)کراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے ڈیڑھ سو ملازمین کو ان کی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ غیر تدریسی عملہ 2 ہفتے سے احتجاج کر رہا تھا، احتجاج کے باعث دفتری امور میں مسائل کا سامنا تھا۔
ترجمان وفاقی اردو یونیورسٹی کے مطابق فارغ کیے جانے والوں میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کا غیر تدریسی عملہ میڈیکل، چھٹی الاؤنس سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کر رہا تھا ۔