اسلام آباد (بی ایل ٰآئی ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ شہریوں کو نئے سال 2018ٔء کے وسط میں ای پاسپورٹ کا اجراءشرو ع کر دیا جائے گا جس میں مائیکرو چپ لگی ہو گی ۔
احسن اقبال کا کہناتھا کہ سب سے پہلے الیکٹرانک پاسپورٹ مارچ 2018 میں سفارتکاروں کو جاری کیے جائیں گے جس کے بعد جون 2018میں تمام شہریوں کو بھی یہی جاری کیے جائیں گے ۔ای پاسپورٹ میں مائیکرو چپ لگی ہو گی جس میں مسافر کے بارے میں تمام معلوما ت درج ہوں گی جس سے جعلی کاغذات کے ذریعے سفر کرنے والوں کا قلع قمع کیا جا سکے گا ۔
اس سے قبل یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ ای پاسپورٹ اسی سال جاری کر دیئے جائیں گے اور امیگریشن آفس بھی کام شروع کر دیں گے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ای پاسپورٹ کا انتہائی شاندار قدم سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے 2016 میں اٹھایا گیا تھا ۔ پاسپورٹ کی تیاری کیلئے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس اینڈ امیگریشن عثمان باجوہ نے فرانسیسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیاہے ۔