اب تک دریافت ہونے والی دنیا کی تیز ترین مرچ جو آپ کی جان بھی لے سکتی ہے

لندن(ویب ڈیسک) اپنے نام کی طرح خطرناک ڈریگن بریتھ اب تک دریافت ہونے والی سب سے تیز مرچ ہے جسے طب میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک برطانوی شیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے تیز مرچ کاشت کی ہے جو کھانے والے کو ہلاک بھی کرسکتی ہے۔برطانوی شہری مائیک اسمتھ سینٹ کے مطابق انہوں نے کئی برس کے بعد یہ مرچ اگائی ہے جو کھانے والے کو شدید الرجی دے سکتی ہے جسے اینافائیلیکٹک کیفیت کہتے ہیں اس میں جسم میں اینٹھن، خارش اور الٹیاں ہوسکتی ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔اس مرچ کا تیل اگر جلد پر ملا جائے تو وہ جلد کے اسی حصے کو کچھ دیر کے لیے سُن کردیتا ہے اور ڈاکٹر اسے جراحی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مائیک اسمتھ گزشتہ 7 برس سے مرچیاں اور سبزیاں اگا رہے ہیں۔ ڈریگن بریتھ کی شدت کو جب اسکوویلی پیمانے پر ناپا گیا تو وہ 2.48 ایم تھی اور کھانے والے کی سانس میں نالی کو بھی جلاکر اسے موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے۔ امریکی افواج مرچوں کے جو اسپرے استعمال کرتی ہے ان کی شدت صرف 2 ایم ہوتی ہے۔ اسمتھ خود مرچ کھانے کے ماہر ہیں لیکن انہوں نے اب تک 10 سیکنڈ سے زیادہ اسے اپنی زبان پر نہیں رکھا کیونکہ یہ زبان پر شدید جلن پیدا کرتی ہے۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.