دبئی : یو اے ای میں جدید ترین اسمارٹ نظام کے تحت اسمارٹ فون اب پاسپورٹ کا کام انجام دے گا۔
ٹریڈ اریبیا کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسمارٹ والٹ ایپ جاری کی ہے، جس کے بعد آپ اپنے موبائل یا اسمارٹ فون کو پاسپورٹ کی جگہ استعمال کر سکیں گے۔
دبئی کے ڈپٹی چیئرمین آف پولیس اور سیکیورٹی کے مطابق ایسا مسافروں کی آسانی کے لئے کیا گیا ہے، اس نظام کو ایمیریٹس اسمارٹ والٹ سسٹم کا نام دیا گیا ہے، یہ دنیا میں اپنی نوعیت کے لحاظ سے پہلا تجربہ ہے۔
نئی اسکیم کے پہلے مرحلے میں مسافروں کا ذاتی ڈیٹا، ایمیریٹس آئی ڈی اور پاسپورٹ کی معلومات کے ساتھ ساتھ ای گیٹ کارڈ کا ذاتی ڈیٹا بھی شامل ہے، والٹ سسٹم منصوبے کا آغاز سفری کلیئرنگ طریقہ کار کو کم کرنے کیلئے رکھا گیا ہے۔
اس اسکیم کا اجراء پہلے دبئی کسٹمز، دبئی جنرل ڈائریکٹر آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز دبئی پولیس اور دبئی ایئرپورٹ کیلئے کیا گیا ہے۔