آل کراچی محمد علی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں کلری محمڈن اورفضل میموریل کی فتح

ساجد ی محمڈ ن اورکورنگی محمڈن کوشکست کا سامنا‘ چیئرمین بلدیہ سینٹرل ریحان ہاشمی مہمان خصوصی تھے
کلری محمڈن کے آدم بلوچ اورعزیر بلوچ جبکہ فضل میموریل کے داد رحمن، ماجد حسین نے ایک ایک گول بنایا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کے زیر اہتمام اور موسیٰ الیون ایف سی کی زیر نگرانی اپوا گرلز کالج کریم آبادپر جاری آل کراچی محمد علی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔کلری محمڈن لیاری نے ساجدی محمڈن نے 2-0سے شکست دی جبکہ فضل میموریل بنارس نے کورنگی محمڈن کے خلاف بھی اسی اسکورسے کامیابی حاصل کی۔کلری محمڈن کیلئے آدم بلوچ اور عذیر کارانے ایک ایک گول بنایا۔فضل میموریل کے گول داد رحمن اور ماجد حسین نے اسکورکئے۔کلری محمڈن اور ساجدی محمڈن کے مابین مقابلہ وقفہ پر 0-0سے برابر تھا۔ وقفہ کے دوران مہمان خصوصی ریحان ہاشمی، چیئرمین ، ڈی ایم سی سینٹرل کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اپوا گرلز کالج میں موجود گراؤنڈ کو ترجیحی بنیاد پر ایک بڑا سینٹر بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے ۔ اس گراؤنڈ کو نہ صرف سرسبز کیا جائے گا بلکہ ہر وہ سہولت فراہم کی جائے گی جو ہمارے نوجوان فٹبالرز کو درکار ہے ، ۔اس موقع پریوسی چیئرمین نوشاب اشرف، سیکریٹری سینٹرل سلیم پٹنی، نائب صدر محمد شمیم، سیکریٹری ریفریز محمد شبیر، آدم جان، محمد ابراہیم، طاہر حسین ، سید خورشید علی شاہ ، جنید محمدودیگر بھی موجود تھے۔دوسرے ہاف میں کلری محمڈن کے ہیڈ کوچ انٹرنیشنل اعجاز کارا نے اپنی ٹیم کو جارحانہ اور اٹیکنگ حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ان کے کھلاڑیوں نے ان کی ہدایت پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے 2گول داغ دئے۔ 45ویں منٹ میں آدم بلوچ نے پہلے اپنی ٹیم کو 1-0سے برتری دلائی اور 54ویں منٹ میں عذیر کارا نے دوسرا گول بنا کر اپنی ٹیم کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔دوسرے میچ میں فضل میموریل کو کورنگی محمڈن پر بھی 2-0کی سبقت حاصل ہوئی۔ داد رحمن نے 30ویں منٹ میں فضل میموریل کیلئے پہلا گول اسکور کیا جبکہ 49ویں منٹ میں ماجد حسین نے دوسرا گول بنا کر فضل میموریل کی2-0کی فتح کو یقینی بنادیا۔ریفری راؤ فاروق ، بابر نسیم، دلدار حسین، محمد صابر اور نور عالم جبکہ میچ کمشنر سید خورشید علی شاہ اور نور اسلام تھے۔

Back t

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.