آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز بیڈ منٹن چیمپئن شپ کراچی میں شروع

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) سندھ بورڈ آف ٹیکنکل اےجوکیشن کے زیر اہتمام انٹر بورڈ بیڈمنٹن بوائز چیمپئن شپ کا افتتاح سندھ ٹےکنےکل بورڈ کے سےکرےٹری راشد عزےز نےریکٹ سے شاٹ لگاکر کیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 11بورڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہےں۔ لیگ کی بنیاد پر منعقد کئے جانے والی چیمپئن شپ میں ٹیموں کو دوگروپوں مےں تقسےم کےا ہے ۔ چیمپئن شپ این ای ڈی انجےئرنگ ےونیورسٹی کے جمنازیم میں کھیلی جارہی ہے۔افتتاح کے موقع پر پروفےسر خلےل ڈ ائرےکٹراسپورٹس گجرانوالہ، محمد صابرڈ ائرےکٹراسپورٹس مردان ، محمد افضال ڈ ائرےکٹراسپورٹس سوات ، پروفےسر عبدالماجد ، محمد عظےم ، معےن الدےن ، وسےم ماجد، آرگنائزنگ سےکرےٹری محمد اسد چوہدری اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔ پول اے کے پہلے میچ میں بی آئی ای پشاور بورڈ نے ایس بی ٹی ای سندھ ٹیکنکل بورڈ کراچی کو باآسانی 2-0سے ہرادیا۔دوسرے میچ میں بی آئی ایس ای گوجرانوالہ بورڈ نے بی ایس ای کراچی سےکنڈری بورڈ کو باآسانی 2-0سے قابو کرلیا۔تیسرے میچ میں بی آئی ایس ای سوات بورڈ نے بی ٹی ای پشاور بورڈ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے زیر کرلیا۔ چوتھے میچ میں بی آئی ایس ای پشاروبورڈ نے کراچی سیکنڈری بورڈ کو2-0 سے شکست دیدی۔پانچویں میچ میں بی آئی ایس ای سوات بورڈ نے کراچی ٹیکنکل بورڈکو2-0 سے ہرایا۔چھٹے میچ میں بی ٹی ای پشاور بورڈ نے آئی ایس ای گوجرانوالہ بورڈکو 2-0سے مات دیدی۔ پول بی کے پہلے میچ میں بی آئی ایس ای لاہور بورڈ نے بی آئی ایس ای بنوں بورڈ کو 2-0سے مات دی۔ دوسرے میچ میں بی آئی ای کراچی بورڈ نے بی آئی ایس ای اسلام آباد بورڈ کو2-0 سے زیر کیا۔ تیسرے میچ میں بی آئی ایس ای مردان بورڈ کی ٹیم بی آئی ایس ای لاہور بورڈ کو 2-0سے ہرانے میں کامیاب رہی۔چوتھے میچ میں بی آئی ایس ای بنوں بورڈ نے ایف بی آئی ایس ای اسلام آباد بورڈ کو باآسانی2-0 سے ہرادیا۔پانچویں میچ میں آئی ایس ای مردان بورڈ نے بی آئی ای انٹر بورڈ کراچی کو 2-0سے شکست دیدی۔چیمپئن شپ میں ٹیکنکل آفیشل اور امپائزنگ کے فرائض انزالہ معین، وسیم ماجد اور حذیفہ معین نے انجام دیئے ۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.