سڈنی آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے پاک، آسٹریلیا کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جبکہ مصباح الحق اور سٹیو سمتھ نے آسٹریلوی وزیراعظم کو سووینئر پیش کیا ۔ اس موقع پر آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز سے باہمی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
دوسری جانب شاہین سیریز ہارنے کے بعد دل بھی ہار گئے ہیں اور آخری ٹیسٹ کیلئے دوسرے روز پریکٹس ہی نہیں کی جبکہ کینگروز نے نئے سال کے پہلے روز خوب پریکٹس کی اور پاکستان ٹیم کو مسلسل چوتھی بار اپنی سرزمین پر کلین سویپ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔