آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف مزاح نگار و سینئر صحافی محمد اسلام کی کتاب “شر گوشیاں” کی تقریب رونمائی کا انعقاد
مزاح نگار محمد اسلام کا شہر کو اون کرنے کا جذبہ قابلِ ستائش ہے جس کے تحت کراچی خوبصورت ہے،اچھا ہے ،حسین ہے،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ
کراچی ( بی ایل ٰآئی ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میڈیا اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے زیر اہتمام معروف مزاح نگار وسینئر صحافی محمد اسلام کی کتاب “شرگوشیاں” کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیاگیا ،اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ محمد اسلام کا شہر کو اون کرنے کا جذبہ قابلِ ستائش ہے۔جس کے تحت کراچی اچھا ہے،خوبصورت ہے ،حسین ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کے باوجود آرٹس کونسل ایک دن میں چھ چھ پروگرامز بھی کر رہا ہے۔جس کا سارا کریڈٹ گورننگ باڈی کے اراکین سمیت ہمارے تمام اکابرین کو جاتا ہے۔ یہ ایک ثقافتی ادارہ ہے اور ادارے انسانوں سے بنتے ہیں ۔ 1954 سے اب تک آرٹس کونسل آرٹ اینڈ کلچر کے فروغ کے لئے کام کر رہا ہے ۔ مجید رحمانی نے کہاکہ محمد اسلام کے شر اور شرارت قاری کو صرف مسکرانے پر مجبور ہی نہیں کرتے بلکہ انہیں شعور کی جانب لے جاتے ہیں ، یہ ایک سکہ ساز مصنف اور ادیب ہیں، نئے جملے ، نئی طراقیب اور نئی اصطراحیں ان کی تحریروں میں پائی جاتی ہے، انہوں نے صرف مزاح پر ہی کام نہیں کیا بلکہ لسانیات پر بھی بڑی خدمات ہیں جنہیں ہم فراموش نہیں کرسکتے۔کیپٹن ایم ضیا عالم نے کہاکہ آج نفسانفسی کے دور میں چند لفظ مزاح کے مل جانا خوش آئند بات ہے، محمد اسلام جیسے مصنف ہمارے بہت کم ہیں، ان کی کتابوں کے عنوان میں بھی آپ کو”شر” ملتی ہے، انہوں نے کہاکہ بدلتے زمانے کے ساتھ انسان کی زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ پڑھنے پر مجبور ہوجاتا ہے جیسے کہ آج میری، ا ±ردو کے لیے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ڈاکٹر جاوید عزیز مسعودی ،انور حسین صدیقی،شیخ طارق جمیل، ڈاکٹر شکیل فاروقی اور نسیم انجم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔م۔ص۔ایمن نے اپنی کتاب محمد اسلام کو پیش کی جبکہ اختر سعیدی نے نظم پڑھ کر سنائی جبکہ ارشاد فاروقی نے محمد اسلام کو ان کے تخلیقی کام پرکیلی گرافی کے ذریعے کتابی نام کی صورت میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تحفہ دیا۔تقریب رونمائی کی نظامت کے فرائض نفیس احمد نے ادا کیے۔اس موقع پر علم دوست افراد کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔
Be the first to comment