راولپنڈی( بی ایل ٰآئی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔
آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہاکہ عبدالرشید جونیئر کے انتقال سے پاکستان ایک بڑے کھلاڑی اور عظیم انسان سے محروم ہو گیا،اللہ تعالی سوگوار خاندان کو صبر اور ہمت عطا فرمائے ،اللہ تعالیٰ عبدالرشید جونیئر کی مغفرت فرمائے۔
Be the first to comment