کراچی(بی ایل ٰآئی) آرمی چیف سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز گئے جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں کور ہیڈ کوارٹرز اور سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ لی۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کے کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے ان کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر آرمی چیف کو اندرونی سیکیورٹی کی صورت حال اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج پر حملہ، آرمی چیف جنرل باجوہ کا ردعمل سامنے آگیا
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا، کراچی میں امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
آرمی چیف نے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنےو الے اداروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن ہیلتھ اور فیلڈ آئسولیشن سینٹرز کا بھی دورہ کیا اور کورونا کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔
بعد ازاں آرمی چیف سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز گئے جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
Be the first to comment