آرمی چیف سے پسماندہ علاقوں کے طلباءکی ملاقات،نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے:جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پسماندہ علاقوں کے 40 کالجز کے طلباءنے ملاقات کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے نوجوانوں نسل کی حوصلہ افزائی کیلئے جاری پروگرام کے تحت طلباءکے 40 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے،تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو بلند مقاصد کیلئے بہترین تعلیم حاصل کرنی چاہیے،نوجوان نسل کو قومی وحدت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔طلباءکے وفد سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے اور اس قومی مقصد کیے حصول کیلئے بھرپور حمایت کریں گے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.