آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ،امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیردفاع نے ٹیلی فونک رابطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو 20منٹ تک جاری رہی جس دوران خوشگوار جملوں کا تبادلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار کو امریکی وزیردفاع نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔امریکی وزیردفا ع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام کی دی جانےوالی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج اور عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار اداکیا ہے جبکہ دونوں رہنماوں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.