آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ترک صدر سے ملاقات،پاکستان اور ترکی ایک دوسرے پر غیر مشروط اعتماد کرسکتے ہیں: طیب اردگان

راولپنڈی(بی ایل ٰآئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا جبکہ ترک صدر نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ترک صدررجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک دنیا میں امن و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، او آئی سی پلیٹ فارم سے مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں، پاکستان نے دنیا کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان اور ترکی دونوں کے بہترین تعلقات ہیں دونوںبرادر ممالک کے کثیر الجہتی تعاون کے مثبت اثرات ہوں گے، پاکستان اور ترکی ایک دوسر ے پر غیر مشروط اعتماد کرسکتے ہیں۔

COAS met Turkish President. “Islamic Countries can contribute immensely towards global peace & stability. OIC offers a platform”. (1 of 2)

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.